چند چیزیں روزے کو باطل کر دیتی ہیں

لیست احکام

اطلاعات احکام

تعداد فرزند زبان
0 Urdu اردو ur

فرزندان

متن احکام

۱۵۸۱۔چند چیزیں روزے کو باطل کر دیتی ہیں:
۱۔ کھانا اور پینا۔
۲۔ جماع کرنا۔
۳۔ اِستِمَنَاء۔ یعنی انسان اپنے ساتھ یا کسی دوسرے کے ساتھ جماع کے علاوہ کوئی ایسا فعل کرے جس کے نتیجے میں منی خارج ہو۔
۴۔ خدا تعالی پیغمبر اکرام (صلی اللہ علیہ وآلہ) اور ائمہ طاہرین علیہم السلام سے کوئی جھوٹی بات منسوب کرنا۔
۵۔ غبار حلق تک پہنچانا۔
۶۔ مشہور قول کی بنا پر پورا سر پانی میں ڈبونا۔
۷۔ اذان صبح تک جنابت، حیض اور نفاس کی حالت میں رہنا۔
۸۔ کسی سَیَّال چیز سے حُقنہ (انیما) کرنا ۔
۹۔ قے کرنا۔
ان مبطلات کے تفصیلی احکام آئندہ مسائل میں بیان کئے جائیں گے۔