قے کرنا

لیست احکام

اطلاعات احکام

تعداد فرزند زبان
0 Urdu اردو ur

فرزندان

متن احکام

۱۶۵۵۔ اگر روزہ دار جان بوجھ کر قے کرے تو اگرچہ وہ بیماری وغیرہ کی وجہ سے ایسا کرنے پر مجبور ہو اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے لیکن اگر سہواً یا بے اختیار ہو کر قے کرے تو کوئی حرج نہیں۔
*۱۶۵۶۔ اگر کوئی شخص رات کو ایسی چیز کھالے جس کے بارے میں معلوم ہو کہ اس کے کھانے کی وجہ سے دن میں بے اختیار قے آئے گی تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس دن کا روزہ قضا کرے۔
*۱۶۵۸۔ اگر روزہ دار کے حلق میں مکھی چلی جائے چنانچہ وہ اس حد تک اندر چلی گئی ہو کہ اس کے نیچے لے جانے کو نگلنا نہ کہا جائے تو ضروری نہیں کہ اسے باہر نکالا جائے اور اس کا روزہ صحیح ہے لیکن اگر مکھی کافی حد تک اندر نہ گئی ہو تو ضروری ہے کہ باہر نکالے اگرچہ اسے قے کرکے ہی نکالنا پڑھے مگر یہ کہ قے کرنے میں روزہ دار کو ضرر اور شدید تکلیف نہ ہو۔ اور اگر وہ قے نہ کرے اور اسے نگل لے تو اس کا روزہ باطل ہو جائے گا۔
*۱۶۵۹۔ اگر روزہ دار سہواً کوئی چیز نگل لے اور اس کے پیٹ میں پہنچے سے پہلے اسے یاد آجائے کہ روزے سے ہے تو اس چیز کا نکالنا لازم نہیں اور اس کا روزہ صحیح ہے۔
*۱۶۶۰۔اگر کسی روزہ دار کو یقین ہو کہ ڈکار لینے کی وجہ سے کوئی چیز اس کے حلق سے باہر آجائے گی تو احتیاط کی بنا پر اسے جان بوجھ کر ڈکار نہیں لینی چاہئے لیکن اگر اسے ایسا یقین نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔
*۱۶۶۱۔ اگر روزہ دار ڈکار لے اور کوئی چیز اس کے حلق یا منہ میں آجائے تو ضروری ہے کہ اسے اگل دے اور اگر وہ چیز بے اختیار پیٹ میں چلی جائے تو اس کا روزہ صحیح ہے۔