وہ چیزیں جو روزہ دار کے لئے مکروہ ہیں

لیست احکام

اطلاعات احکام

تعداد فرزند زبان
0 Urdu اردو ur

فرزندان

متن احکام

۱۶۶۶۔ روزہ دار کے لئے کچھ چیزیں مکروہ ہیں اور ان میں سے بعض یہ ہیں:
۱۔ آنکھ میں دوا ڈالنا اور سرمہ لگانا جب کہ اس کا مزہ یا بو حلق میں پہنچے۔
۲۔ ہر ایسا کام کرنا جو کمزوری کا باعث ہو مثلاً فصد کھلوانا اور حمام جانا۔
۳۔ (ناک سے) ناس کھینچنا بشرطیکہ یہ علم نہ ہو کہ حلق تک پہنچے گی اور اگر یہ علم ہو کہ حلق تک پہنچے گی تو اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔
۴۔ خوشبودار گھاس (اور جڑی بوٹیاں) سونگھنا۔
۵۔ عورت کا پانی میں بیٹھنا۔
۶۔ شیاف استعمال کرنا یعنی کسی خشک چیز سے انیما لینا۔
۷۔ جو لباس پہن رکھا ہو اسے تر کرنا۔
۸۔ دانت نکلوانا اور ہر وہ کام کرنا جس کی وجہ سے منہ سے خون نکلے۔
۹۔ تر لکڑی سے مسواک کرنا۔
۱۰۔ بلاوجہ پانی یا کوئی اور سیال چیز منہ میں ڈالنا
اور یہ بھی مکروہ ہے کہ منی نکالنے کے قصد کے بغیر انسان اپنی بیوی کا بوسہ لے یا کوئی شہوت انگیز کام کرے اور اگر ایسا کرنا منی نکالنے کے قصد سے ہو اور منی نہ نکلے تو احتیاط لازم کی بنا پر روزہ باطل ہو جاتا ہے۔