وہ صورتیں جن میں مبطلات روزہ سے پرہیز مستحب ہے

لیست احکام

اطلاعات احکام

تعداد فرزند زبان
0 Urdu اردو ur

فرزندان

متن احکام

۱۷۵۸۔(مندرجہ ذیل) پانچ اشخاص کے لئے مستحب ہے کہ اگرچہ روزے سے نہ ہوں ماہ رمضان المبارک میں ان افعال سے پرہیز کریں جو روزے کو باطل کرتے ہیں :
۱۔ وہ مسافر جس نے سفر میں کوئی ایسا کام کیا ہو جو روزے کو باطل کرتا ہو اور وہ ظہر سے پہلے اپنے وطن یا ایسی جگہ پہنچ جائے جہاں وہ دس دن رہنا چاہتا ہو۔
۲۔ وہ مسافر جو ظہر کے بعد اپنے وطن یا ایسی جگہ پہنچ جائے جہاں وہ دس دن رہنا چاہتا ہو۔ اور اسی طرح اگر ظہر سے پہلے ان جگہوں پر پہنچ جائے جب کہ وہ سفر میں روزہ توڑ چکا ہو تب بھی یہی حکم ہے۔
۳۔ وہ مریض جو ظہر کے بعد تندرست ہو جائے۔ اور یہی حکم ہے اگر ظہر سے پہلے تندرست ہوجائے اگرچہ اس نے کوئی ایسا کام (بھی) کیا ہو جو روزے کو باطل کرتاہو۔ اور طرح اگر ایسا کام نہ کیا ہو تو اس کا حکم مسئلہ ۱۵۷۶ میں گزر چکا ہے۔
۴۔ وہ عورت جو دن میں حیض یا نفاس کے خون سے پاک ہو جائے۔
*۱۷۵۹۔ روزہ دار کے لئے مستحب ہے کہ روزہ افطار کرنے سے پہلے مغرب اور عشا کی نماز پڑھےلیکن اگر کوئی دوسرا شخص اس کا انتظار کر رہا ہو یا اسے اتنی بھوک لگی ہو کہ حضور قلب کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہو تو بہتر ہے کہ پہلے روزہ افطار کرے لیکن جہاں تک ممکن ہو نماز فضیلت کے وقت میں ہی ادا کرے۔