| تعداد آیه | حزب | جزء | صفحهی شروع | محل سوره |
|---|---|---|---|---|
| 7 | 1 | 1 | 1 | مكه |
اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے ١ تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے ٢ رحمان اور رحیم ہے ٣ روز جزا کا مالک ہے ٤ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں ٥ ہمیں سیدھا راستہ دکھا ٦ اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں ٧