| تعداد آیه | حزب | جزء | صفحهی شروع | محل سوره |
|---|---|---|---|---|
| 11 | 120 | 30 | 600 | مكه |
عظیم حادثہ! ١ کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟ ٢ تم کیا جانو کہ وہ عظیم حادثہ کیا ہے؟ ٣ وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ٤ اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون کی طرح ہوں گے ٥ پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے ٦ وہ دل پسند عیش میں ہوگا ٧ اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے ٨ اس کی جائے قرار گہری کھائی ہوگی ٩ اور تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟ ١٠ بھڑکتی ہوئی آگ ١١