«التكاثر»

لیست سوره‌ها

اطلاعات سوره

تعداد آیه حزب جزء صفحه‌ی شروع محل سوره
8 120 30 600 مكه

متن سوره

تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے ١ یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو ٢ ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا ٣ پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا ٤ ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا) ٥ تم دوزخ دیکھ کر رہو گے ٦ پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے ٧ پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی ٨