| تعداد آیه | حزب | جزء | صفحهی شروع | محل سوره |
|---|---|---|---|---|
| 9 | 120 | 30 | 601 | مكه |
تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے ١ جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا ٢ وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا ٣ ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا ٤ اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟ ٥ اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی ٦ جو دلوں تک پہنچے گی ٧ وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی ٨ (اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے) ٩