| تعداد آیه | حزب | جزء | صفحهی شروع | محل سوره |
|---|---|---|---|---|
| 7 | 120 | 30 | 602 | مكه |
تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟ ١ وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ٢ اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا ٣ پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے ٤ جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں ٥ جو ریا کاری کرتے ہیں ٦ اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں ٧