| تعداد آیه | حزب | جزء | صفحهی شروع | محل سوره |
|---|---|---|---|---|
| 11 | 119 | 30 | 596 | مكه |
قسم ہے روز روشن کی ١ اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے ٢ (اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا ٣ اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے ٤ اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے ٥ کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟ ٦ اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی ٧ اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا ٨ لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو ٩ اور سائل کو نہ جھڑکو ١٠ اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو ١١