| تعداد آیه | حزب | جزء | صفحهی شروع | محل سوره |
|---|---|---|---|---|
| 8 | 119 | 30 | 596 | مكه |
(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟ ١ اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا ٢ جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا ٣ اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا ٤ پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے ٥ بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے ٦ لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ ٧ اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو ٨