«التين»

لیست سوره‌ها

اطلاعات سوره

تعداد آیه حزب جزء صفحه‌ی شروع محل سوره
8 120 30 597 مكه

متن سوره

قسم ہے انجیر اور زیتون کی ١ اور طور سینا کی ٢ اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی ٣ ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا ٤ پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا ٥ سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے ٦ پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟ ٧ کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ ٨